متحدہ عرب امارات کے سفیر کی اسحاق ڈار سے ملاقات، ویزا مسائل پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: (دنیا نیوز) متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزابی نے ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔

متحدہ عرب امارات کے سفیر نے اسحاق ڈار سے ملاقات میں پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا، سفیر نے ویزا کے عمل کو ہموار کرنے کیلئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔

حماد عبید ابراہیم الزابی نے کہا کہ یہ اقدامات تاخیر کو کم کریں گے اور ویزا پراسس کو تیز کریں گے، ملاقات میں پاکستان اور امارات کے درمیان تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دریں اثنا نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے بھی ملاقات، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں