بلاول بھٹو اور فریال تالپور سے پارٹی رہنماؤں و کارکنوں کی ملاقاتیں
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے ملاقاتیں کیں۔
علاوہ ازیں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور فریال تالپورسے سابق رکن قومی اسمبلی عابد خان بھیو کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں شکارپور کے عوام کے مسائل اور ان کے حل پر گفتگو کی گئی۔
بلاول بھٹو زرداری سے صوبائی وزیر سعید غنی کی ملاقات ہوئی، سعید غنی نے کراچی کے تنظیمی امور سمیت محکمہ بلدیات کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین سے منظور وسان کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں سیاسی امور پر گفتگو کی گئی۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سے وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی نے ملاقات کی، اس موقع پر کراچی سمیت صوبے بھر کی سیاسی و تنظیمی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور سے سانگھڑ کے رہنما نوید ڈیرو کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں سانگھڑ کے عوامی مسائل اور ان کے حل سے متعلق بریفنگ دی گئی، ملاقات میں رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر بھی ہمراہ تھے۔