حکومت سندھ کا 25 اور 26 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان
کراچی: (دنیا نیوز) حکومت سندھ نے 25 اور 26 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔
محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن نے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 25 دسمبر کو بانی پاکستان کی پیدائش اور کرسمس ڈے پر سندھ میں عام تعطیل ہوگی، یہ تعطیل سندھ کے ہر فرد کو ہوگی جبکہ 26 دسمبر کو کرسمس ڈے کے حوالے سے صرف مسیحی ملازمین کو عام تعطیل ہوگی۔
محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق بدھ کے روز تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے جبکہ نیم سرکاری دفاتر بلدیاتی کاؤنسل میں بھی عام تعطیل ہوگی۔