ایک ہاتھ میں تلوار تھام کر دوسرے ہاتھ سے مصافحہ نہیں ہوسکتا: عرفان صدیقی
لاہور: (دنیا نیوز) سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) پارلیمانی پارٹی کے لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ایک ہاتھ میں تلوار تھام کر دوسرے ہاتھ سے مصافحہ نہیں ہوسکتا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ اپنے لئے رعائتیں مانگنے اور پاکستان کو نقصان پہنچانے کے منصوبے ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔
اپنے پیغام میں سینیٹر عرفان صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اپنے کندھوں پر نیا بوجھ نہ لادے، پہلے ہی بہت ہے۔