سرگودھا: ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار باپ، بیٹا جاں بحق
سرگودھا:(دنیا نیوز) ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار باپ، بیٹا جاں بحق ہو گئے۔
حادثہ بھلوال روڈ پر چک نمبر 26 کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتار ڈمپر نے مخالف سمت میں آنے والے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، حادثہ میں موٹر سائیکل سوار باپ بیٹا موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاراور پولیس پولیس پر پہنچ گئیں ، جنہوں نے دونوں مرنے والوں کی لاشیں مقامی ہسپتال میں منتقل کیں جبکہ واقعہ کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔