لبنانی حکومت نے کہا پاکستان خوش قسمت ملک ، سرحدیں محفوظ ہیں: رانا مشہود

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد نے کہا کہ لبنانی حکومت نے کہا کہ پاکستان ایک خوش قسمت ملک ہے، پاکستان کی سرحدیں محفوظ ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا مشہود احمد کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا، نواز شریف نے ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا اور ترقی کی جانب گامزن کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ذاتی دلچسپی لے کر شام سے پاکستانیوں کا انخلا یقینی بنایا۔

رانا مشہود نے کہا کہ پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، مخصوص ٹولہ فساد اور انتشار پھیلا کر ملک دشمنی کا مرتکب ہو رہا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ملک پر مسلط کیا گیا، پاکستان کا مستقبل دھرنے اور احتجاج نہیں بلکہ ترقی و خوشحالی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں