سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے لمبی رات کب ہوگی؟

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آج سال کی سب سے لمبی رات ہو گی اور 22 دسمبر کو سال 2024 کا چھوٹا ترین دن ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 22 دسمبر کو سورج 7 بج کر 6 منٹ پر طلوع ہوگا اور 5 بج کر 14 منٹ پر غروب ہوگا، جس کا کُل دورانیہ 10 گھنٹے آٹھ منٹ کا ہوگا۔

رات کا دورانیہ 13 گھنٹے 52 منٹ کا ہوگا، 23 دسمبرسے دن کا دورانیہ بڑھنا اور رات کا دورانیہ کم ہونا شروع ہو جائے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے 21 مارچ 2025 کو دن اور رات کا دورانیہ برابر ہو جائے گا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں