ڈی آئی خان: سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے سرغنہ سمیت 10 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی :(دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں فتنہ الخوارج کے سرغنہ عالم محسود سمیت 10 دہشتگرد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

 ذرائع کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، اس دوران 4 خارجی زخمی بھی ہوئے، ہلاک کئے گئے 4 خوارجیوں کا تعلق افغانستان سے ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد، خودکش جیکٹس، آئی ای ڈیز اور اسلحہ برآمد ہوا۔

دوسری جانب  ذرائع نے مزید بتایا کہ خارجی عالم محسود 2008 میں نواز کوٹ پوسٹ پر حملے میں ملوث تھا جبکہ بنوں جیل اور آرمی پوسٹ پر حملے میں بھی ملوث رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں