وفاقی آئینی عدالت کا متروکہ وقف پراپرٹی کی الاٹمنٹ پر لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار

لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی آئینی عدالت نے متروکہ وقف پراپرٹی کی اراضی محکمہ تعلیم پنجاب کو الاٹمنٹ کا معاملہ حکومتی تنازع قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، عدالت نے کیس فیصلے کیلئے لاہور ہائیکورٹ کو ریمانڈ کر دیا ہے۔

کیس کی سماعت جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔

جسٹس حسن رضوی نے کہا کہ متروکہ وقف پراپرٹی کو محکمہ تعلیم کو الاٹ کرنا دو حکومتوں کا تنازع نہیں، اور سوال اٹھایا کہ ہندوؤں کی ارتھی جلانے کی اراضی محکمہ تعلیم کو کیسے الاٹ کی گئی۔

عدالت نے کہا کہ 1989 میں الاٹ زمین پر اب تعمیرات ہو چکی ہوں گی اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے متروکہ املاک محکمہ تعلیم کو کیسے الاٹ کی۔

جسٹس حسن رضوی نے یہ بھی کہا کہ متروکہ املاک کی الاٹمنٹ پر ادارہ نے خود کوئی ایکشن لیا اور یہ کیس وفاقی اور صوبائی حکومت کے درمیان تنازع نہیں ہے، عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم کرتے ہوئے ہائیکورٹ کو ہدایت دی کہ کیس کو نئے سرے سے سن کر فیصلہ کرے۔

سماعت کے دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور متروکہ املاک نے عدالتی تجویز پر رضامندی ظاہر کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں