ڈاکٹر وردہ کی موت کیسے ہوئی؟ پوسٹ مارٹم رپوٹ سامنے آگئی
ایبٹ آباد: (دنیا نیوز) ایبٹ آباد میں اغوا کے بعد قتل ہونیوالی ڈاکٹر وردہ کی پوسٹ مارٹم رپوٹ سامنے آگئی۔
رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر وردہ کی موت دم گھٹنے سے ہوئی، ان کی گردن کی ہڈی بھی ٹوٹی ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: لیڈی ڈاکٹر وردہ مشتاق قتل کیس میں جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ
ایبٹ آباد کے بے نظیر ہسپتال کی ڈاکٹر کو مبینہ طور پر اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا تھا، ڈاکٹر وردہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ فارنزک تجزیے کے لیے بھیج دی گئی۔