مذاکرات کی کھڑکیاں بند، تحریک انصاف بند گلی میں پھنس گئی: اختیارولی خان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کے کوآرڈی نیٹر اختیار ولی خان نے کہا کہ مذاکرات کی کھڑکیاں بند، تحریک انصاف بند گلی میں پھنس گئی۔

وزیراعظم کے کوآرڈی نیٹر اختیار ولی خان نے ’’دنیا مہر بخاری کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر غداری کا مقدمہ بنتا ہے، گورنر راج لگانے اور وزیراعلیٰ کی نااہلی کیلئے جواز موجود ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما فیصل چودھری بولے سیاسی حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے، حکومتی وزرا خود جلتی پر تیل ڈال کر ٹینشن بڑھاتے ہیں، حکومت کا رویہ آمرانہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں