خیبرپختونخوا میں شام کی عدالتیں فعال، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے افتتاح کر دیا
پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں شام کی عدالتیں فعال ہوگئیں۔
چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے سیکنڈ شفٹ عدالتوں کا افتتاح کردیا، عوام کو انصاف کی فراہمی جلد ممکن بنانے کی ہدایت کردی۔
رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ محمد زیب کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے شام کی عدالتیں ایبٹ آباد میں شروع کیں، سیکنڈ شفٹ کی دو عدالتوں کو پشاور میں فعال کردیا گیا۔