پسرور: سکول میں شیلڈ گرنے سے طالبہ کی ہلاکت، سی او ایجوکیشن، پرنسپل اور ٹھیکیدار گرفتار

پسرور:(دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے پسرور بڈ میں زیرِ تعمیر کلاس رومز کا شیڈ گرنے سے طالبہ کے جاں بحق ہونے کے معاملے پر صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات بڈیانہ سکول پہنچ گئے۔

اِس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر موقع پر پہنچا ہوں، اُنہوں نے تمام ذمہ داران کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ سی او ایجوکیشن، پرنسپل اور ٹھیکیدار کو گرفتار کر لیا ہے، مزید تین سب انجینئرز کی گرفتاری بھی عمل میں لائی جائے گی، ٹھیکیدار اور تینوں انجینئرز کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

وزیرِ تعلیم پنجاب نے مزید کہا کہ واقعہ کے ایک گھنٹے تک ریسکیو کو اطلاع نہ دی گئی، زخمی بچی کو بروقت ہسپتال منتقل نہ کیا جا سکا، انتظامیہ نے پوسٹ مارٹم نہیں کروایا، دو روز قبل سی او ایجوکیشن نے سکول کا دورہ کیا مگر بنیادی گائیڈ لائن نہ دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں