قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی معاونت :کوہلو ٹو پنجاب شاہراہ کی تکمیل آخری مراحل میں داخل

کوئٹہ :(دنیا نیوز) قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھرپور معاونت سے بلوچستان کی اہم ترین کوہلو ٹو پنجاب قومی شاہراہ منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے

 نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے زیرِ اہتمام شاہراہ پر بلیک ٹاپ کا کام مکمل کر لیا گیا ہے اور پلوں کی تعمیر کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

یہ اہم قومی شاہراہ بلوچستان کو پنجاب سے ملانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی، جس سے نہ صرف طلبہ اور مریضوں بلکہ عام شہریوں اور تاجروں کو بھی سفری سہولیات میسر آئیں گی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ علاقے کی ترقی اور عوامی سہولت کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔

بلوچستان کے شہریوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت سے جاری اس منصوبے کو ایک بڑی سہولت قرار دیتے ہوئے صوبائی حکومت اور انتظامیہ کے اقدامات کو بھرپور انداز میں سراہا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں