بلوچستان میں بزدلانہ وار پوری قوم کے دل پر حملہ ہے: نوازشریف
لاہور:(دنیا نیوز) سابق وزیراعظم میں میاں نواشریف نے چمن دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس ‘پر اپنے پیغام میں میاں نوازشریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں معصوم جانوں پر ہونے والا بزدلانہ وار پوری قوم کے دل پر حملہ ہے۔
— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) May 24, 2026
اُنہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف قوم کا عزم غیر متزلزل ہے، میں شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔
سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ اللہ تعالی شہداء کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین۔