وزیراعلیٰ سندھ کا بس ریپڈ ٹرانزٹ ریڈ لائن منصوبے کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی بس ریپڈ ٹرانزٹ ریڈ لائن منصوبے کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو مکسڈ ٹریفک کوریڈور، نکاسی آب اور یوٹیلیٹی شفٹنگ کے کاموں کو تیز کرنے کا حکم دیا، وزیراعلیٰ سندھ نے کام کی رفتار برقرار رکھنے اور بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی کے عوام جدید اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے مستحق ہیں، مراد علی شاہ نے مکسڈ ٹریفک روڈ کے پیچ ورک کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تعمیراتی معیار اور ٹریفک مینجمنٹ بہتر رکھنے پر زور دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں