بل گیٹس کی سابقہ بیوی ملینڈا نے جزیرہ دو کروڑ روپے یومیہ کرائے پر لے لیا

ٹیکنالوجی

نیو یارک: (ویب ڈیسک) بل گیٹس کی سابق اہلیہ ملینڈا گیٹس نے ایک جزیرہ ایک لاکھ 32 ہزار ڈالر فی رات (دو کروڑ روپے فی رات) کرائے پر لیا ہے، تاکہ وہ ان کے ان کا خاندان بل گیٹس کے ساتھ ان 27 برس پر محیط شادی کے بعد میڈیا کی نظروں سے دور رہ سکے۔

طویل عرصہ ایک ساتھ رہنے کے بعد اس جوڑے نے پیر کو علیحدگی کا اعلان کیا تھا، اور ایک مشترکہ بیان میں لکھا تھا کہ بہت سوچ بچار اور اپنے تعلق پر محنت کے بعد ہم نے شادی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تاہم آن لائن اخبار ٹی ایم زی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ جوڑے نے مارچ ہی میں فیصلہ کر لیا تھا، اور اس وقت ملینڈا نے ویسٹ انڈیز میں گرینیڈا کے قریب کیلوینی جزیرہ کرائے پر لے لیا تھا۔

ٹی ایم زی کے ذرائع کے مطابق اس منصوبے کا مقصد یہ تھا کہ ملینڈا، ان کے تین بچے، اور بچوں کے ساتھی اس جزیرے پر رہ سکیں، تاہم بل گیٹس کو مبینہ طور پر یہاں آنے کی دعوت نہیں دی گئی تھی۔

یہ جزیرہ 80 ایکڑ (640 کنال) پر مشتمل ہے، اور اس میں ’25 شاندار سویٹ اور کاٹج‘ ہیں، اور یہ گرینیڈا سے کشتی میں پانچ منٹ کی مسافت پر واقع ہے۔

ٹی ایم زی کے مطابق جوڑے کی علیحدگی کی خبر تاخیر سے نشر کرنے کی وجہ یہ تھی کہ بل گیٹس اور ملینڈا کے وکیل ’طلاق کا معاہدہ‘ طے کرنے کی کوشش کر رہے تھے، لیکن ملینڈا نے پھر بھی جزیرے پر جانے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع نے یہ بھی کہا کہ خاندان نے زیادہ تر ملینڈا کا ساتھ دیا ہے، اور یہ علیحدگی ’خوشگوار‘ نہیں تھی۔

مالیاتی اخبار بلوم برگ کے مطابق جس دن جوڑے نے طلاق کے ارادے کا اعلان کیا، اسی دن بل گیٹس کی انویسٹمنٹ فرم نے ملینڈا کے اکاؤنٹ میں ایک ارب 80 کروڑ ڈالر منتقل کیے۔

فریدے فوربز کے مطابق بل گیٹس دنیا کے چوتھے مالدار ترین شخص ہیں اور ان کے کل اثاثوں کی مالیت ایک کھرب 24 ارب ڈالر ہے۔

اس جوڑے کی تین بچے ہیں، 25 سالہ جینیفر، 21 سالہ روری اور 18 سالہ فیبی۔ انہوں نے طلاق کے اعلان کے بعد مزید کوئی بیان نہیں دیا، تاہم بڑی بیٹی جینیفر نے ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے پرائیوسی کی درخواست کی ہے تاکہ اس دوران ان کا خاندان ’ہماری زندگیوں کے اگلے مرحلے کا سفر طے کر سکے۔

25 سالہ جینیفر نے انسٹا گرام پر لکھا کہ اب تک آپ میں سے بہت سوں نے خبر سن لی ہو گی کہ میرے والدین الگ ہو رہے ہیں۔ یہ سب خاندان کے لیے مشکل وقت ہے۔ میں ابھی تک سیکھ رہی ہوں کہ اپنے اور اپنے خاندان کے عمل اور جذبات میں کس طرح کا تعاون دے سکوں، اور میں ممنون ہوں کہ مجھے اس کے لیے جگہ فراہم کی جائے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں