کورونا ڈیجیٹل سرٹیفیکٹ کی منظوری، یورپ میں پابندیوں کے بغیر سفر کی اجازت

ٹیکنالوجی

سٹراسبرگ: (ویب ڈیسک) یورپ کی پارلیمان نے گزشتہ دنوں کورونا ڈیجیٹل سرٹیفیکٹ کی منظوری دی ہے جس کی مدد سے رکن ملکوں کے شہری آزادانہ سفر کر سکیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے میں چھپنے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا ویکسین لگوانے کا ثبوت کارآمد سفری دستاویز کی حیثیت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ اس بات سے کورونا ویکسین کی اہمیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

یورپ کی پارلیمان نے اس بات کی اجازت دی ہے کہ جن شہریوں کے پاس ڈیجیٹل سرٹیفیکٹ ہوگا انھیں یورپی ممالک میں آئسولیٹ ہونے کی تنگی یا اضافی ٹیسٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

یورپی پارلیمنٹ کا اجلاس گزشتہ دنوں فرانسیسی شہر سٹراسبرگ میں منعقد ہوا تھا۔ اجلاس میں ڈیجیٹل سرٹیفیکٹ کی منظوری لینے کیلئے دو بار رائے شماری لی گئی۔

اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ کورونا سرٹیفیکٹ کے حامل شہریوں کیلئے کوئی اضافی قواعد نہیں ہوں گے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں