انٹرنیٹ ڈیٹا پر فی GB پانچ روپے ٹیکس، وزیراعظم نے تجویز مسترد کر دی

ٹیکنالوجی

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں انٹرنیٹ ڈیٹا پر فی GB پانچ روپے ٹیکس لگانے کی تجویز کو وزیراعظم عمران خان نے مسترد کر دیا۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ایک تجویز دی گئی کہ انٹرنیٹ ڈیٹا پر فی GB پانچ روپے ٹیکس لگایا جائے۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ وزیراعظم صاحب اور کابینہ نے اسے منظور نہیں کیا۔ وزیراعظم چاہتے ہیں کہ انٹرنیٹ تک رسائی ہر شخص کو ہونی چاہئیے اس لئے انٹرنیٹ پر کوئی اضافی ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔ تاکہ یہ عام آدمی کی قوت خرید میں رہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں