واٹس ایپ کیلئے تیار کردہ نئے فیچر کی آزمائش جاری

ٹیکنالوجی

نیویارک : (ویب ڈیسک) واٹس ایپ کی جانب سے تیار کئے گئے ایک نئے فیچرکے ذریعے ری اسٹور کرنے پر اب واٹس ایپ پر کوڈ کے بجائے کال آئے گی، اس فیچر کو آزمائشی مراحل سے گزارا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے صارفین کی آسانی کیلئے نئے فیچر کا اضافہ کر دیا،اب واٹس ایپ پر 6 ہندسوں کے کوڈ کے بجائے فلیش کال آئے گی۔نیا فیچر ایس ایم ایس کوڈ کی بجائے فون کال کا آپشن دے گا جو اکاونٹ کی تصدیق کرے گا۔ صارف کو کال اٹھانے کی ضرورت بھی پیش نہیں آئے گی۔

یہ فیچر ابھی آزمائشی مراحل سے گزر رہا ہے، یہ صارفین کو کب دستیاب ہو گا اس حوالے سے واٹس ایپ کی جانب سے کوئی آگاہی نہیں دی گئی۔ دوسری جانب انسٹا گرام میں بھی ملتے جلتے فیچرکو پرکھا جا رہا ہے جس میں ویری فیکیشن کوڈ ایس ایم ایس کی بجائے واٹس ایپ پر بھیجا جائے گا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں