پی ٹی اے نے ایک بار پھر ٹک ٹاک پر پابندی لگا دی
اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی اے (پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی) نے ایک بار پھر سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر پابندی لگا دی۔
پی ٹی اے کے مطابق ایپ پر نامناسب مواد کی مسلسل موجودگی کے سبب پابندی لگائی گئی، انتظامیہ نے مطلع کئے جانے کے باوجود مواد ہٹانے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے۔
پریس ریلیز : پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 کی متعلقہ دفعات کی روشنی میں پی ٹی اے نے ملک میں ٹِک ٹاک ایپ اور ویب سائٹ تک رسائی کو بلاک کردیا ہے۔ یہ کارروائی پلیٹ فارم پر نامناسب مواد کی مستقل موجودگی اور پلیٹ فارم کے ایسے مواد کو روکنے میں ناکامی کی وجہ سے کی گئی ہے.
— PTA (@PTAofficialpk) July 21, 2021
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ٹک ٹاک پر ایک سے زائد مرتبہ پابندی لگائی جاتی رہی ہے جسے بعد میں ہٹا دیا گیا تھا۔