ملکی آئی ٹی برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

ٹیکنالوجی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان کی آئی ٹی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت رزق داؤد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ملکی آئی ٹی برآمدات میں ایک اور سنگ میل عبور ہو گیا، ملکی تاریخ میں پہلی بار آئی ٹی برآمدات 2 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئیں۔

انہوں نے لکھا کہ مالی سال 2021ء میں آئی ٹٰی برآمدات میں 47.4 فیصد کا اضافہ ہوا، گزشتہ مالی سال آئی ٹی کے شعبے کی برآمدات 2 ارب 12 کروڑ ڈالر رہیں، گزشتہ مالی سال میں آئی ٹی برآمدات 1 ارب 44 کروڑ ڈالر تھیں۔

رزق داؤد نے لکھا کہ مجھے آئی ٹی پروفیشلنز اور انٹرپرینیورز کی صلاحیتوں پر اعتماد ہے، آئی ٹی پروفیشنلز نے شاندار کام کیاہے ، آئی ٹی ماہرین اپنی برآمدات کو متنوع بنائیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں