دنیا کا سب سے باکفایت کھانا بنانے والا روبوٹ تیار

ٹیکنالوجی

نیویارک:(روزنامہ دنیا) اگر آپ بھوک محسوس کررہے ہیں ، گھر کا کھانا پسند کرتے ہیں لیکن پکانے کا دل نہیں کررہا تو اولیور گھریلو روبوٹ آپ کے لیے ہی ہے۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ باقاعدہ ہاتھ اور پاؤں والا کوئی روبوٹ نہیں بلکہ ایک سمارٹ آلہ ہے جو تین آسان مراحل میں کام کرتا ہے ، اول کھانے کی ترکیب منتخب کریں۔ دوم، اجزا ایک جگہ رکھیں، سوم ، چھوٹے مرتبان اجزا سے بھریں اور بٹن دبادیں۔اس طرح اولیور ریسیپی کو دیکھتے ہوئے بقایا کام ازخود کرلے گا۔

اس میں ایک ذہین باورچی چھپا ہے جو مزیدار کھانے ، سالن، سوپ، چاول، پاستا، فجیتا اور دیگر بے شمار اقسام کے کھانے تیار کرسکتا ہے ۔ اس کے اوپر رکھے برتنوں سے وقفے وقفے سے اجزا نکل کر شامل ہوتے رہتے ہیں اور اندر موجود روبوٹک چمچہ کھانے کو اپنے انداز سے تیار کرتا رہتا ہے ۔ اس کے ایک یونٹ کی قیمت 630 ڈالر ہے جبکہ دوسالہ وارنٹی بھی دی جارہی ہے۔


 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں