چوری شدہ یا گم ہونے والے موبائل فون کو تلاش کرنے کا طریقہ

ٹیکنالوجی

لاہور: (ویب ڈیسک) موبائل فونز ہماری روزمرہ زندگی کا ایک جزو بن چکا ہے لیکن اگر یہ ڈیوائس کہیں گم یا چوری ہو جائے تو پریشانی یقینی ہے، لیکن اگر سمجھداری سے کچھ چیزوں پر عمل کیا جائے تو اسے ڈھونڈنا ناممکن نہیں ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ویب سائٹ اردو نیوز نے اس اہم معاملے پر ایک تفصیلی رپورٹ مرتب کی ہے جس میں اینڈرائنڈز اور آئی فون دونوں اقسام کے موبائل فونز کو ڈھوںڈنے کا طریقہ بتایا گیا ہے۔

اردو نیوز میں شائع رپورٹ کے مطابق اینڈرائڈ موبائل فونز میں گوگل اکاؤنٹ کو لاگ ان کرتے ہی’فائنڈ مائی ڈیوائس‘ کا فیچر آٹومیٹک طریقہ کار کے تحت آن ہو جاتا ہے۔

دنیا کی مشہور اور بڑی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کی جانب سے یہ فیچر اپنے صارفین کو مفت فراہم کیا جاتا ہے۔

دراصل ’فائنڈ مائی ڈیوائس‘ ہی فیچر کی مدد سے ہی ہم موبائل فونز گم یا چوری ہونے کی صورت میں اسے ڈھونڈنے، ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے یا لاک کر سکتے ہیں۔

اس فیچر سے فائدہ اٹھانے کیلئے آپ کو اپنے اینڈرائڈ موبائل فون پر ’فائنڈ مائی ڈیوائس‘ کا فیچر آن کرنا پڑے گا۔

اس فیچر کو آن کرنے کیلئے ضروری ہے کہ آپ سب سے پہلے موبائل فون کی سیٹنگز کو کلک کریں، اس کے بعد سکیورٹی اینڈ لوکیشن اور بعد ازاں فائنڈ مائی ڈیوائس کا آپشن استعمال کرکے موجودہ سٹیٹس کو دیکھ لیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگر آپ کے موبائل فون میں سیکیورٹی آپشن یا لوکیشن نہیں ہے تو سب سے پہلے گوگل، اس کے بعد سیکیورٹی اور پھر فائنڈ مائی ڈیوائس کے آپشن پر جائیں سٹیٹس چیک کر لیں۔

ان دونوں طریقہ کار کو استعمال کرنے کے بعد اگر آپ کو فائنڈ مائی ڈیوائس کا آپشن آف دکھائی دے تو اسے کلک کرکے آن کر دیں۔

ان ہدایات پر عمل کرتے ہوئے آپ اپنے موبائل فون کو کہیں دور رکھ دیں اور دیکھیں کہ اب یہ فائنڈ مائی ڈیوائس کے ذریعے کنٹرول ہو سکتا ہے یا نہیں۔

اس کے لیے android.com/find لکھ کر انٹرنیٹ پر سرچ کریں۔ اپنا موبائل فون منتخب کریں اور ایریز ڈیوائس، سکیور ڈیوائس اور پلے ساؤنڈ کو آن ہونے کو یقینی بنا لیں۔ یہ کسی بھی اینڈرائڈ موبائل فون کو تلاش کرنے کا بہترین طریقہ ہے

دوسری جانب ایپل کمپنی کی جانب سے بھی یہ سہولت دیدی گئی ہے کہ اس کے صارفین موبائل فون گم ہونے کی صورت میں اسے تلاش کر سکیں۔ آئی فون کا یہ ورژن ابھی بیٹا مرحلے پر ہے اور آئندہ خزاں میں جاری کیا جا سکتا ہے۔

آئی فون صارفین کچھ بنیادی کام کر کے اپنا فون کھونے کا خطرہ یا اس سے ہونے والے نقصان کو کم کر سکتے ہیں۔ ایپل کے فائنڈ مائی سروسز اپنے قیمتی فون کو محفوظ کرنے یا ڈیٹا کی بحالی کے لیے اہم ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں