جی میل کی نئی اپ ڈیٹ سے ویڈیو اور آڈیو کالز کرنا ممکن

ٹیکنالوجی

کیلیفورنیا (ویب ڈیسک) گوگل کی جانب سے ’جی میل‘ سروس میں نئی اپ ڈیٹ سے ویڈیو اور آڈیو کالز کرنا ممکن ہوگا۔

 گوگل کی جی میل بین الاقوامی سطح پر مقبول ترین ای میل کمیونیکیشن سروس میں گردانی جاتی ہے، رپورٹس کے مطابق گوگل کی نئی اپ ڈیٹ کے تحت جی میل سروس میں ایسا نیا فیچر متعارف کروایا جا رہا ہے جس کے ذریعے صارفین اب جی میل ایپ پر آڈیو اور ویڈیو کالنگ کی سہولت سے استفادہ حاصل کرسکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق یہ ایک ایسا فیچر ہے جو صارفین کے لیے جی میل کو ای میل سروس سے کہیں زیادہ بہتر بنادے گا۔ یہ اپ ڈیٹ گوگل ڈرائیو کے ایک حصے کے طور پر ہے جس میں ورک ایپس فیچرز کو متعارف کروایا جاسکے گا اور صارفین کو موبائل ایپ کے ذریعے براہ راست آڈیو اور ویڈیو کال کی اجازت دے گا۔ کال ’گوگل میٹ‘ کے ذریعے جی میل ایپ سے کی جائے گی۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ گوگل نے جی میل سروس کا نیا فیچر براہ راست گوگل میٹ کے ذریعے متعارف کروانے کے بجائے جی میل ایپ کے تحت متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

گوگل میٹ بذریعہ جی میل اپنے صارفین کو ورچوئل میٹنگ کی میزبانی یا بطور مہمان جوائن کرنے کا آپشن فراہم کرے گا تاہم اب اس سروس میں صارفین کے لیے آڈیو اور ویڈیو دونوں طرح کی سہولت شامل کی جارہی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں