فیس بک نے منفرد خصوصیات کی حامل سمارٹ عینک متعارف کرادی

ٹیکنالوجی

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) فیس بک نے اپنی پہلی سمارٹ عینک متعارف کرادی ہے۔

اس سمارٹ عینک کے ذریعے آپ موسیقی سننے کے علاؤہ کالز کر سکتے ہیں، تصاویر اور چھوٹی ویڈیوز بنا کر شیئر کر سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فیس بک نے یہ گلاسز رے بین بنانے والی عینک ساز کمپنی کے ساتھ مل کر تیار کیے ہیں۔ فیس بک کے مطابق ’رے بین سٹوریز‘ نام کے ان گلاسز کی قیمت 299 ڈالر سے شروع ہو گی۔

فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’ہم بہت لمبے عرصے سے یقین رکھتے تھے کہ گلاسز نئے کمپیوٹنگ پلیٹ کا اہم حصہ ہوں گے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں