ٹک ٹاک پر غیر معیاری ویڈیوز، پی ٹی اے متحرک

ٹیکنالوجی

اسلام آباد (دنیا نیوز) پی ٹی اے ٹک ٹاک پر غیر معیاری ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف متحرک ہوگئی۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین عامر عظیم باجوہ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر بار بار غیر معیاری ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والوں کو پکڑا جائے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا سوشل میڈیا کو چلانے کیلئے کوئی بھی انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ نہیں، سوشل میڈیا کو معاشرے کے مطابق کنٹرول کیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جعلی سمز نکلنا بند نہیں ہوئیں لیکن کارروائی جاری ہے، جعلی سمز کی روک تھام کیلئے متعدد کمپنیوں کو جرمانے بھی کیے گئے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک چار مرتبہ بلاک ہوچکی ہے، ٹک ٹاک ہمارے اسٹینڈرڈ کے مطابق تسلی بخش اقدامات کرے۔

دوسری جانب پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے کو اب تک 11 لاکھ سے زائد شکایات موصول ہوئی ہیں اور پی ٹی اے نے 10 لاکھ 46 ہزار سے زائد لنکس اور ویب سائٹ کو بلاک کیا۔ ایک لاکھ 75 ہزار چوری شدہ، آئی ایم ای آئی والے موبائل سیٹ بلاک کیے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں