نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- صدرعارف علوی کا عیدمیلادالنبیﷺ کےموقع پرپیغام
  • بریکنگ :- حضورﷺنےمساوات،بھائی چارے،عدل وانصاف پرمبنی معاشرہ تشکیل دیا،صدرمملکت
  • بریکنگ :- آپﷺرنگ،نسل،زبان اوروطن سےبالاترایک ملت کاقیام عمل میں لائے،عارف علوی
  • بریکنگ :- موجودہ انتشار،نفاق اورناانصافی کاواحدحل سیرت طیبہؐ میں ہے،عارف علوی
  • بریکنگ :- اللہ تعالیٰ نےحضورﷺکومعبوث فرماکرانسانیت پراحسان فرمایا،صدرمملکت
  • بریکنگ :- اللہ تعالیٰ نےآپؐ کوتمام جہانوں کےلےرحمت بناکربھیجا،صدرعارف علوی
  • بریکنگ :- آپؐ کی اطاعت وفرمانبرداری دونوں جہانوں میں کامیابی کی کنجی ہے،صدرمملکت
  • بریکنگ :- حضورﷺ سےمحبت ہرمسلمان کے ایمان کاحصہ ہے،صدرعارف علوی
  • بریکنگ :- آپﷺکایہ اعجازہےجانی دشمنوں کوایک دوسرےکاخیرخواہ بنادیا،عارف علوی
Coronavirus Updates

آئی فون 13 سیریز کس لحاظ سے منفرد ہے، جانئے

ٹیکنالوجی

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نئے آئی فونز مارکیٹ میں جلد پیش کرے گی، ان میں شامل ایک حیرت انگیز فیچر کے ذریعے اب سیٹلائٹ کالز بھی ممکن ہو سکیں گی۔

رپورٹ کے مطابق ایپل کمپنی اس مرتبہ 4 نئے آئی فون مارکیٹ میں لانچ کرے گی جن میں آئی فون 13منی، آئی فون 13 پرو، 13 پرومیکس اور آئی فون 13 شامل ہے۔ایپل فونز کی اس 13 سیریز میں سیلفی کے شوقین صارفین کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید کیمرہ انسٹال کیا گیا ہے، اس کا پراسیسر اے 15 ہے جبکہ بیٹری ٹائمنگ بھی شاندارہو گی۔

آئی فون 13 اور آئی فون 13 منی کی سٹوریج 128 جی بی سے شروع ہو گی تاہم 512 جی بی تک کی آپشن بھی موجود ہے۔صارفین کیلئے سب سے دلچسپ فیچر وہ نیا فیچر ہے جس کے ذریعے سیٹلائٹ کال بھی ہو سکے گی تاہم یہ صرف ایمرجنسی کیلئے مخصوص ہو گا۔

یہ بات اہم ہے کہ ایپل فونز میں پہلے کبھی اتنی زیادہ سٹوریج نہیں دی گئی ، آئی فون 13 کی مارکیٹ ویلیو کیلئے سٹوریج بھی خاصی کشش کا سبب بنے گی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں