نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- ملک بھرمیں 24 گھنٹےکےدوران کوروناسےمزید 20 اموات،این سی اوسی
  • بریکنگ :- ملک بھرمیں کوروناسےجاں بحق افرادکی تعداد 28 ہزار 300 ہوگئی
  • بریکنگ :- 24 گھنٹےمیں کوروناکےمزید 603 کیس رپورٹ،این سی اوسی
  • بریکنگ :- ملک میں کورونامثبت کیسزکی شرح 1.37 فیصدرہی،این سی اوسی
  • بریکنگ :- 24 گھنٹےکےدوران 43ہزار 786 کوروناٹیسٹ کیےگئے،این سی اوسی
Coronavirus Updates

انسٹا گرام لڑکیوں کو نفسیاتی مریض بنارہا ہے، فیس بک

ٹیکنالوجی

سان فرانسسکو:(روزنامہ دنیا) انسٹاگرام کی مالک کمپنی فیس بک نے اعتراف کیا ہے ان کی ایپ ‘انسٹاگرام’ بالخصوص نوعمر لڑکیوں کے دماغ پر منفی اثرات مرتب کررہی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انسٹا گرام پر لڑکیوں کے جسمانی خدوخال اور چہرے پر زور دیا جاتا ہے ۔ انسٹاگرام نے کہا ہے کہ وہ اس رجحان کو کم کرنے اور صارفین کو ظاہری جسمانی کیفیات پر متوجہ ہونے کی حوصلہ شکنی کرے گا۔ فیس بک کے مطابق ان کا ادارہ نوعمر لڑکے اور لڑکیوں میں پیچیدہ اور مشکل مسائل کو سمجھنے کی کوشش کررہا ہے ۔

کمپنی نے کہا ہے کہ وہ ان مسائل کے حل میں مدد بھی فراہم کریں گے ۔ انسٹاگرام کے مطابق شرکا سے کہا جائے گا کہ وہ منفی رجحان سے ہٹ کر دیگر مثبت پہلو اور موضوعات پر گفتگو اور پوسٹ کریں۔ کمپنی کے مطابق انسٹاگرام کے پورے کلچر کو بدلنے کی کوشش کی جائے گی تاہم دیگر تجزیہ کار فیس بک کی طفلِ تسلیوں سے مطمئن نہیں ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں