نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- پاک بحریہ میں کمانڈرکراچی کی تبدیلی کمان کی تقریب،ترجمان
  • بریکنگ :- وائس ایڈمرل اویس احمدنےکمانڈ ریئرایڈمرل ذاکراللہ جان کےحوالےکی
  • بریکنگ :- نئےتعینات کمانڈرکراچی کوگارڈآف آنرپیش،ترجمان پاک بحریہ
  • بریکنگ :- ذاکراللہ جان نے 1990 میں پاک بحریہ آپریشنزبرانچ میں کمیشن حاصل کیا
  • بریکنگ :- ذاکراللہ جان پاکستان نیوی وارکالج اوراین ڈی یوسےفارغ التحصیل ہیں
  • بریکنگ :- ریئرایڈمرل ذاکراللہ جان متعددکمانڈاینڈاسٹاف عہدوں پرتعینات رہ چکےہیں
Coronavirus Updates

صارفین کی بڑی مشکل حل،واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف

ٹیکنالوجی

لاہور:(ویب ڈیسک) ٹیکنالوجی کی دنیا میں آئے روز نت نئی چیزیں دیکھنے کو ملتی ہیں جبکہ پیغامات وصول کرنے اور بھیجنے کی معروف اپیلی کیشن واٹس ایپ نے ایک اور شاندار فیچر کا اضافہ کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کی زیر ملکیتی پیغامات کی اپیلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی مشکل کو حل کرتے ہوئے زبردست فیچر کا اضافہ کردیا جس سے صارفین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

کمپنی اپنی ایپلی کیشن کے فیچرز میں میں گاہے بگاہے تبدیلی یا پھر اضافہ کرتی رہتی ہے اور یہ کام اس وقت کیا جاتا ہے جب کمپنی سمجھتی ہے کہ اس کے صارفین کو نئے فیچر کی اشد ضرورت ہے۔

اسی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کے لئے ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

ایپ کو استعمال کرنے والوں کے رجحان کے مطابق بعض میسجز بہت ضروری ہوتے ہیں لیکن وہ لمبی چیٹ کی وجہ سے نظروں سے اوجھل ہوجاتے ہیں اور انہیں ڈھونڈنا انتہائی مشکل ہوجاتا ہے۔

اپنے صارفین کی مشکل کو حل کرتے ہوئے واٹس ایپ نے ’سٹار میسجز‘ کا نیا فیچر متعارف کرایا ہے جو کہ ضروری اور اہم میسجز کو محفوظ کرنے میں مدد گار ہوگا اور اس سے میسجز آسانی سے مل بھی جائینگے۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ کار یہ ہے کہ واٹس ایپ کھولنے کے بعد دائیں جانب اوپر تین نقطے نظر آئیں گے، جن پر آپ کلک کریں گے تو چوتھے نمبر پر سیٹنگز سے پہلے سٹارڈ میسجز کا آپشن نظر آئے گا، اس آپشن پر کلک کرنے کے بعد آپ اپنے بک مارک کیے گئے پیغامات تک پہنچ جائیں گے۔

یہاں پر دلچسپ بات یہ ہے کہ آپ ایسے پیغامات کو اگر کلک کر کے رکھیں گے تو یہ ان سٹارڈ ہوکر عام پیغامات میں شامل ہوجائیں گے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں