سندھ میں ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ کا شہریوں کے لیے ای-بک لیٹ بنانے کا فیصلہ

ٹیکنالوجی

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ میں ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ نے شہریوں کے لیے ای بک لیٹ بنانے کا فیصلہ کر لیا، اسکولوں میں سائبر کرائم کے قوانین بھی پڑھائے جائیں گے۔

سندھ میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ متحرک، شہریوں کی سہولت کے لئے ای بک لیٹ بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کےتحت نویں جماعت سے طالبعلموں کو سائبر کرائم قوانین پڑھانے کا پلان تیار کیا گیا ہے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم پلان تیار کر کے اسکول مالکان سے مشاورت کررہی ہے، مختلف اداروں اور اسکولوں میں بھی آگاہی اور ٹیچرز کو بھی سہولیات فراہم کریں گے، اسکول مالکان سے سیلیبس میں سائبر کرائم کے مضمون شامل کرنے کیلئے مشاروت جاری ہے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ سائبر کرائم ونگ کی جانب سے ای بک لیٹ میں سائبر کرائم اور سزائوں کو واضح کیا جائے گا، اینیمیشن کے تحت سوشل میڈیا پر مہم شروع کی جائے گی، پلان تیار کرلیا گیا ہے تمام اداروں کو بھیجیں گے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں