لاہور ہائیکورٹ نے کرپٹو کرنسی سے متعلق بینکنگ کورٹس کو ٹرائل سے روک دیا

ٹیکنالوجی

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے کرپٹو کرنسی سے متعلق بینکنگ کورٹس کو ٹرائل سے روک دیا۔

کرپٹو،ڈیجیٹل کرنسی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن کا بڑا فیصلہ، ڈیجیثل کرنسی سے متعلق پاکستان میں قانون نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ جسٹس جواد حسن نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان، ایس ای سی پی اورایف آئی اے کو نوٹسز جاری کر دئیے۔ درخواست گزار محمد اصغر نے کرپٹو کرنسی فراڈ کے ملزم کی ضمانت منظور کرنے پر بینکنگ کورٹ کے دائر اختیار کو چیلنج کیا تھا۔ کرپٹو کرنسی سے متعلق ابھی تک قانون موجود نہیں۔


درخواست گزار کی طرح پاکستان کے تمام شہری قانون کے ذریعے حفاظت کے حق دار ہیں، فیصلہ کے مطابق ایف آئی اے کا دائرہ اختیار بھی اس درخواست میں دیکھا جائے گا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں