چاند پر 2 ارب سال پہلے آتش فشانوں سے لاوا اُبلا، نئی تحقیق

ٹیکنالوجی

بیجنگ:(روزنامہ دنیا) سائنسدانوں کی ایک عالمی ٹیم نے نئی تحقیق میں دریافت کیا ہے کہ 2 ارب سال پہلے چاند پر آتش فشانوں سے لاوا اُبل کر اس کی سطح پر پھیل رہا تھا۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ دریافت پچھلے سال دسمبر میں چینی خلائی مشن ‘‘چانگ ای 5’’ کے ذریعے چاند سے لائے گئے پتھروں اور مٹی کے تفصیلی تجزیے سے ہوئی ہے ۔‘‘چانگ ای 5’’ نے یہ نمونے چاند کے ایک ایسے مقام سے جمع کیے تھے جہاں اربوں سال پہلے آتش فشاں موجود تھے ۔ یہ نمونے تقریباً دو کلوگرام وزنی ہیں جو چین کی ملکیت ہیں البتہ ان کا کچھ حصہ عالمی تحقیق کے لیے فراہم کردیا گیا تھا۔

نمونوں میں آتش فشانی عمل کے آثار واضح طور پر موجود ہیں لیکن وہ پتھر اور کنکر صرف دو ارب سال قدیم ثابت ہوئے ہیں۔اس کا مطلب یہ ہوا کہ چاند پر آتش فشاں ہمارے موجودہ تصورات کے مقابلے میں مزید ڈیڑھ ارب سال بعد تک سرگرم تھے اور لاوا اگل رہے تھے۔


 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں