ڈرون کی پھیپھڑوں کا عطیہ لیکر کامیاب پرواز اور لینڈنگ

ٹیکنالوجی

ٹورنٹو: (روزنامہ دنیا) انسانی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈرون کے ذریعے انسانی پھیپھڑوں جیسے نازک اعضا کو ایک سے دوسرے ہسپتال بھیجا گیا ہے جس میں صرف چھ منٹ لگے ہیں۔

ٹورنٹو ویسٹرن ہسپتال سے ٹورنٹو جنرل ہسپتال تک اس امانت کو بحفاظت پہنچایا گیا جس سے ڈرون کی اہمیت اور سرعت دونوں ہی سامنے آئی ہیں۔ اس طرح ڈلیوری ڈرون کی بدولت پہلی مرتبہ پھیپھڑوں کو لے جایا گیا ہے۔

63 سالہ ایلین ہوڈک تاریخ کے پہلے فرد ہیں جنہیں دو پھیپھڑے عطیہ کئے گئے ہیں۔ واقعہ کی تفصیل حال ہی میں جاری کی گئی ہیں۔ ڈرون ٹورنٹو جنرل ہسپتال کی چھت پر اترا۔ یہ پھیپھڑے شیو کاشوجی نامی سینئر سرجن کو پہنچائے گئے جو جامعہ ٹورنٹو کے پروفیسر بھی ہیں جہاں انہوں نے جائزہ لے کر اسے 63 سالہ انجینئر کو منتقل کیا۔ ڈرون نے ڈیڑھ کلومیٹر کا سفر طے کرکے عطیے کو ہسپتال تک پہنچایا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں