چوری شدہ موبائل کیسے بلاک کرایا جائے؟پی ٹی اے نے ایپ متعارف کرادی

ٹیکنالوجی

اسلام آباد:(دنیا نیوز)پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نےموبائل رجسٹریشن،چوری شدہ موبائل کی بلاکنگ اور تصدیق کے حوالے سے اہم پیش رفت کرتے ہوئے صارفین کی سہولت کے لیے موبائل ایپ متعارف کرادی ہے۔

ترجمان پی ٹی اے نے بتایا کہ موبائل رجسٹریشن بلاکنگ اور تصدیق کے حوالے سےایپ متعارف کرادی گئی ہے جس کے مطابق کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ایپلی کیشن عوام کو ٹیلی کام سروس سے متعلق شکایات درج کرانے میں آسانی ہوگی۔

پی ٹی اے ترجمان کا کہنا تھا کہ صارفین ٹیلی کام سروسز، موبائل رجسٹریشن اور ڈیوائسز کی تصدیق ایپ کے ذریعے کرسکیں گے جبکہ ایپلی کیشن پر ویب مواد کی رپورٹنگ اور چوری شدہ فون بلاک بھی کرایاجاسکے گا۔

ترجمان کے مطابق ایپلی کیشن کے ذریعے صارف کو اپنی شکایات کو ٹریک کرنے اور شکایت کے حل پر رائے دینے کی بھی اجازت ہوگی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں