محفوظ شہری ہوابازی سے متعلق موبائِل ایپ متعارف

ٹیکنالوجی

اسلام آباد:(دنیا نیوز)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے محفوظ شہری ہوابازی سے متعلق موبائِل ایپ متعارف کرادی ہے۔

ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق محفوظ شہری ہوابازی سے متعلق موبائِل ایپ متعارف کرائی گئی ہے جس سے شہری اور ایوی ایشن سے وابستہ سٹیک ہولڈرزواقعہ، مسئلہ اور بے قاعدگی رپورٹ کرسکیں گے۔

ایپلی کیشن پر حادثات،غفلت،کوتاہی اور مختلف خطرات سے متعلق معلومات رپورٹ کی جاسکیں گی جبکہ ایپ کا مقصد عوام اور ایوی ایشن سے وابستہ سٹیک ہولڈرز کو کسی واقعہ مسئلہ یا بے قاعدگی کو سی اے اے کو رپورٹ کرنے کیلئے آسان پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔

رپورٹ کرنے والا شخص تصاویر کے ساتھ اپنا بیان بھی اپ لوڈ کرسکتا ہے جبکہ ایپ استعمال کرتے وقت رپورٹ کرنے والا شخص اپنی شناخت ظاہر کرنے کا پابند نہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ شہری یا مسافر کسی خطرے یا واقعے سے متعلق اطلاع بھی ویب سائٹ پر دے سکتے ہیں جبکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی قواعد کی خلاف ورزی سے متعلق عدم برداشت کی پالیسی پر کاربند ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں