نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- 24 گھنٹےمیں کوروناکےمزید 6540 کیس رپورٹ،این سی اوسی
  • بریکنگ :- اسلام آبادایک لاکھ 15 ہزار 939،گلگت بلتستان میں 10 ہزار 480 کیسز
  • بریکنگ :- آزادکشمیرمیں کورونامریضوں کی تعداد 35 ہزار 130 ہوگئی،این سی اوسی
  • بریکنگ :- ملک میں کورونامثبت کیسزکی شرح 11.10 فیصدرہی،این سی اوسی
  • بریکنگ :- ملک بھرمیں کورونامریضوں کی تعداد 13لاکھ 60 ہزار 19 ہوگئی
  • بریکنگ :- ملک میں کوروناکےایکٹوکیسزکی تعداد 63 ہزار 344 ہوگئی،این سی اوسی
  • بریکنگ :- ملک بھرمیں 24 گھنٹےکےدوران کوروناسےمزید 12 اموات
  • بریکنگ :- ملک بھرمیں کوروناسےجاں بحق افرادکی تعداد 29 ہزار 77 ہوگئی
  • بریکنگ :- 24 گھنٹےمیں کوروناکے 1119 مریض صحت یاب،این سی اوسی
  • بریکنگ :- کوروناسےصحت یاب افرادکی مجموعی تعداد 12 لاکھ 67 ہزار 598 ہوگئی
  • بریکنگ :- 24 گھنٹےکےدوران 58 ہزار 902 کوروناٹیسٹ کیےگئے
  • بریکنگ :- ملک بھرمیں 2 کروڑ 44 لاکھ 74 ہزار 618 کوروناٹیسٹ کیےجاچکے
  • بریکنگ :- کوروناسےمتاثر 1055 مریضوں کی حالت تشویشناک،این سی اوسی
  • بریکنگ :- پنجاب 4 لاکھ 60 ہزار 335،سندھ میں 5 لاکھ 20 ہزار 415 کیسز
  • بریکنگ :- خیبرپختونخواایک لاکھ 83 ہزار 865،بلوچستان میں 33 ہزار 855 کیس رپورٹ
Coronavirus Updates

ٹوئٹر نے اپنے صارفین کو لاکھوں روپے کمانے کا طریقہ بتا دیا

ٹیکنالوجی

لاہور:(ویب ڈیسک)سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹر نے صارفین کو لاکھوں روپے کمانے کا طریقہ بتا دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر نے اپنے مونیٹائزیشن پروگرام کے تحت ایک نیا آپشن متعارف کروایا ہے ،اس آپشن کے ذریعے صارفین ’’ٹوئٹر سپیسز‘‘ پر ٹکٹ لگا کر کمائی کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور سٹریمنگ سائٹس پر یہ سہولت موجود ہے کہ آپ ایک آن لائن پروگرام کی میزبانی کریں اور اسے سننے یا دیکھنے والوں سے اس میں شرکت کا معاوضہ بھی وصول کریں۔ اب اسی میدان میں ٹوئٹر نے بھی اپنا ایک فیچر ’’سپیسز‘‘ (Spaces) استعمال کرتے ہوئے ایک قدم آگے بڑھایا ہے۔

رپورٹس کے مطابق’’سپیسز‘‘ فیچر کے تحت ٹوئٹر پر لائیو آڈیو پروگرام اس طرح سے منعقد کیا جاسکتا ہے کہ اسے صرف چند مخصوص لوگ ہی سن سکیں۔اگر آپ سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں تو اسی ’’سپیسز‘‘ پر ٹکٹ لگا کر پیسہ بھی کما سکتے ہیں۔ اس حوالے سے ٹوئٹر بلاگ کے مطابق ’’سپیسز‘‘ کے ٹکٹ کی مالیت ایک ڈالر سے 999 ڈالر تک رکھی جاسکتی ہے۔

ٹوئٹر بلاگ میں اگرچہ واضح طور پر یہ تو نہیں لکھا کہ ’’ٹکٹڈ سپیسز‘‘ سے کون کونسے ممالک میں سوشل میڈیا انفلوئنسرز استفادہ کرسکتے ہیں لیکن تحریر کے انداز سے ظاہر ہے کہ شاید اس پروگرام کا اجراء ساری دنیا کےلیے ایک ساتھ کردیا گیا ہے۔

یہ پروگرام اینڈرائیڈ فون اور آئی فون، دونوں پر ٹوئٹر ایپس کےلیے ہے جس کے تحت امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو معاوضے کی ادائیگی امریکی قوانین کے مطابق ٹیکس کٹوتی کے بعد کی جائے گی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں