پی ٹی اے نے موبائل فون پر فی منٹ کال سستی کردی

ٹیکنالوجی

اسلام آباد:(دنیا نیوز)پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل فون پر فی منٹ کال سستی کردی ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی(پی ٹی اے ) کے مطابق آؤٹ گوئنگ کال صفر اعشاریہ 70 پیسے سے کم کرکے صفراعشاریہ 50 پیسے فی منٹ کر دی گئی ہے، ایم ٹی آر میں کمی ٹیلی کام انڈسٹری کے ساتھ مکمل مشاورت کے بعد کی گئی ہے۔

پی ٹی اے کی جانب سے کہا گیا کہ ایم ٹی آر میں کمی سے صارفین مفت منٹ آف نیٹ بنڈلز جیسی مزید مسابقتی اور جدید پیشکشوں سے فائدہ اٹھا سکیں گے جبکہ نیٹ کالوں کے کم نرخوں کے ذریعے مارکیٹ کے لئے بھی فائدہ مند ثابت ہو گا۔ 

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کے مطابق چھوٹے آپریٹرز کوبڑے آپریٹرز کو کی جانے والی ادائیگیوں میں بھی فائدہ ہوگا،مقامی،طویل اور بین الاقوامی کالز کے لیے ایم ٹی آر کا تعین کیا گیا، جنوری سے جون 2022 تک ایم ٹی آر 50پیسے فی منٹ ہوں گے، جولائی 2022 سے جون 2023 تک ایم ٹی آر 40پیسے فی منٹ جبکہ جولائی 2023 کے بعد ایم ٹی آر 30پیسے فی منٹ ہوں گے اورجولائی 2021 میں مشاورتی مقالہ جاری کیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں