الیکشن کمیشن کا 8300 ایس ایم ایس سروس کو مفت کرنے کا فیصلہ

ٹیکنالوجی

اسلام آباد:(دنیا نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8300 ایس ایم ایس سروس کو مفت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلز کے مطابق اب 8300 پر میسج کرنے پر کوئی چارجز نہیں کٹیں گے،ابتدائی طور پر سنگل ایس ایم ایس کی کل لاگت 2 روپے جمع ٹیکس تھی جبکہ تمام ووٹرز 15 دسمبر تک بلا معاوضہ اپنا ووٹ چیک کریں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر 8300 پر میسج میں بھیجیں، ایس ایم ایس سے ووٹرز کو فوری طور پر اپنے ووٹ کے تمام کوائف فری مل جائیں گے جبکہ الیکشن کمیشن عوام کو پہلی مرتبہ یہ سہولت مفت فراہم کر رہا ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں