نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- اسلام آبادمیں ریکارڈ 1497 کوروناکیس رپورٹ،ڈی ایچ او
  • بریکنگ :- اسلام آبادمیں کوروناکیسزکی شرح 17.52 فیصدہے،ڈی ایچ او
Coronavirus Updates

حکومت کا 2022 کے اختتام تک ملک میں 5جی لانے کا اعلان

ٹیکنالوجی

کراچی:(دنیانیوز)وفاقی وزہر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی )امین الحق کا کہنا ہے کہ سال 2022کے اختتام تک 5جی ملک میں لے آئینگے۔

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجروں سے خطاب میں وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق کا کہنا تھا کہ کراچی میں آئی ٹی پارک کے لیے زمین مل گئی ہے، آئی ٹی ایکسپورٹ میں چوبیس فیصد اضافہ ہوا، اگلے سال آئی ٹی کی برآمدات کا ہدف تین ارب ستر کروڑ ڈالر رکھا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کا گرین لائن منصوبہ اس سال تیار ہوجائے گا، سندھ حکومت نے کراچی کے لیے کچھ نہیں کیا،کراچی کو بس سروس بھی وفاق دے رہی ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں