معروف الیکٹرونکس کمپنی نے پاکستان میں ٹی وی سیٹس بنانے کا آغاز کردیا

ٹیکنالوجی

اسلام آباد:(دنیا نیوز)مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ سام سنگ نے پاکستانی کمپنی کے ساتھ مل کر 50ہزار ٹی وی سیٹس بنانے کا آغاز کردیا ہے۔

وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ اگلے دو سالوں میں کمپنی ٹی وی سیٹس کی پیداوار کو 1 لاکھ تک لیجائے گی، یہ وزارت تجارت کی میک ان پاکستان پالیسی کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام پاکستانی کمپنیوں کو نمایاں عالمی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کرنی چاہیے جبکہ پہلے ٹی وی لائن اپ پلانٹ کے آپریشنل ہونے پر سام سنگ الیکٹرونکس کمپنی کو مبارکبادپیش کرتا ہوں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں