سوشل میڈیا کمپنیوں نے پاکستان میں رجسٹریشن کا آغاز کردیا

ٹیکنالوجی

اسلام آباد:(دنیا نیوز) سوشل میڈیا کمپنیوں نے پاکستان میں رجسٹریشن کا آغاز کردیا ہے۔

نئے سوشل میڈیا قوانین کے نفاذ کے بعد حکومت کو بڑی کامیابی مل گئی ، سنیک ویڈیو اور بیگو نے پی ٹی اے کے ساتھ رجسٹریشن کرا لی ہے۔ پی ٹی اے نے سنیک ویڈیو اور بیگو کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کردیئے۔

ترجمان پی ٹی اے کے مطابق دونوں سوشل میڈیا کمپنیوں کو پی ٹی اے میں تقریب کے دوران سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے۔ تقریب میں چیئرمین پی ٹی اے، اتھارٹی کے ممبران اور اہم عہدیداروں نے شرکت کی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں