واٹس ایپ نے اپنی سروس میں اہم اپ ڈیٹ کا اعلان کردیا

ٹیکنالوجی

لاہور:(ویب ڈیسک) دنیا کی سب سے بڑی پیغام رسانی کی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنی سروس میں اہم اپ ڈیٹ کا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق واٹس ایپ نے سروس میں ایک بڑی تبدیلی کا اعلان کیا ہے جس سے دوستوں اور اہل خانہ کو آپ کی بات پر ردعمل ظاہر کرنے کا موقع ملے گا۔

کچھ صارفین کے لیے پہلے ہی متعارف کرائے جانے والے فیچر میں"ری ایکٹ" فنکشن صارفین کو اپنے جذبات کو فیس بک کی طرح ظاہر کرنے کا موقع فراہم کرے گا اور فون استعمال کرنے والے بغیر ان لاک کیے میسج ری ایکشن نوٹیفیکیشن کا انتظام بھی کر سکیں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اگرچہ اس اپ ڈیٹ کو بڑے پیمانے پر انسٹال کرنا باقی ہے لیکن کچھ صارفین اس ٹیکنالوجی کو استعمال کر سکیں گے۔

فی الحال یہ معلوم نہیں ہے کہ اینڈرائیڈ صارفین کو یہ فیچر استعمال کرنے کا موقع کب ملے گا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں