میٹا کمپنی نے مصنوعی ذہانت کیلئے طاقتور کمپیوٹر بنا لیا

ٹیکنالوجی

سلیکان ویلی: (روزنامہ دنیا) چند ماہ قبل اپنا نام فیس بک سے تبدیل کر کے میٹا بننے والی کمپنی نے مصنوعی ذہانت کیلئے ایک خاص اور طاقتور سپر کمپیوٹر بنا لیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ کمپیوٹر ابتدائی مرحلے پر ہی دنیا کے تیز ترین سپر کمپیوٹروں میں شمار ہونے لگا ہے۔ یہ این ویڈیا کمپنی کے 6 ہزار 80 جدید ترین اے 100 جی پی یوز کو باہم مربوط کر کے تیار کیا گیا ہے۔ اس میں مزید 10 ہزار جی پی یوز کا اضافہ کیا جائے گا جس کے بعد یہ مصنوعی ذہانت کے شعبے میں دنیا کا طاقتور ترین سپر کمپیوٹر بن جائے گا۔

بے حد وسیع ڈیٹا پر اپنی کمپیوٹنگ کی غیر معمولی طاقت استعمال کرتے ہوئے یہ تصاویر اور مناظر میں موجود چیزیں پہنچاننے ، بات چیت میں مخصوص الفاظ شناخت کرنے، ایک سے دوسری زبان میں ترجمہ کرنے اور سوشل میڈیا پر جھوٹی معلومات اور نفرت انگیز مواد کی نشاندہی کرنیوالے الگورتھمز کی تیز رفتار تربیت جیسے کام بھی بخوبی کر سکے گا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں