میٹا کے بانی نے کئی ماہ ہسپتال میں زیر علاج رہنے کی ویڈیو شیئر کردی
کیلی فورنیا :(ویب ڈیسک ) فیس بُک میٹا کے بانی مارک زکربرگ ٹانگ کی انجری کے باعث ہسپتال پہنچ گئے، جہاں کئی ماہ زیر علاج رہنے کے بعد ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر وائرل کر دی۔
ذرائع کے مطابق مارک زکربرگ نے گھٹنے کی انجری کے باعث سرجری کروائی تھی، انہیں انجری مکسڈ مارشل آرٹ (ایم ایم اے) کی ٹریننگ کے دوران ہوئی تھی۔
مارک زکربرگ کی جانب سے انسٹاگرام پر ویڈیو اپلوڈ کی گئی تھی، جس میں ایم ایم اے ٹریننگ سے لے کر صحت یاب ہونے تک کے لمحات شیئر کیے گئے تھے۔
واضح رہے فیس بُک کے بانی کی جانب سے 2024 میں ایم ایم اے فائٹ طے پائی تھی، تاہم ٹریننگ کے دوران گھٹنے میں انجری ہوگئی تھی۔