مریخ کو انسانوں کیلئے آباد کرنے کا انقلابی طریقہ پیش

نیو یارک :(ویب ڈیسک ) سائنس دان مریخ کے ماحول میں انجنیئرڈ دھول کے ذرات پھیلانا چاہتے ہیں تاکہ اسے گرم کیا جائے اور انسانوں کے رہنے کے قابل بنایا جا سکے۔

یہ خیال مریخ کو زمین جیسا بنانے کے لیے سائنس دانوں کے متعدد انقلابی طریقوں میں سے ایک ہے تاکہ وہاں انسانوں کے آباد ہونے کا امکان پیدا ہو سکے، فی الحال مریخ کی سطح رہائش کے قابل نہیں کیونکہ یہ انتہائی سرد ہے، مہلک الٹرا وائلٹ شعاعوں سے متاثر ہے، مٹی نمکین ہے، ہوا کا دباؤ کم ہے اور وہاں کچھ بھی زندہ ہونے کا کوئی ثبوت نہیں۔

مریخ کو رہنے کے قابل بنانے کا نظریہ پیش کرنے والے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ نیا طریقہ پچھلے طریقوں سے پانچ ہزار گنا زیادہ موثر ہے، اس میں مریخ پر آسانی سے دستیاب وسائل استعمال ہوتے ہیں، بجائے اس کے کہ ہم اپنی زمین سے مواد لے جائیں یا مریخ کی زمین سے کھودیں۔

محققین خبردار کرتے ہیں کہ اس تجویز پر عمل کرنے میں دہائیوں لگ سکتے ہیں، لیکن بہت سی دوسری تجاویز ناممکن ہو سکتی ہیں کیونکہ ان پر عمل درآمد کے لیے بہت زیادہ کام کی ضرورت ہے۔

واضح رہے مریخ کو زمین جیسا بنانے کی پہلی تجاویز 1970 کی دہائی کے آغاز میں شروع ہوئی تھیں، اس کے بعد کے 50 سالوں میں محققین نے اسے زمین جیسا بنانے کے مختلف طریقوں کا مشورہ دیا، جن میں سے کوئی بھی عملی طور پر شروع نہیں ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں