امریکہ کا خلا باز چاند پر بھیجنے کا منصوبہ لٹک گیا
نیویارک:(دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پہلے دورِ صدارت میں امریکا کی عظمت میں اضافہ کرنے کے جُنون میں ایک اور مُون مِشن کا اعلان کیا تھا کہ خلائی تحقیق کا امریکی ادارہ ناسا 2025 میں آرٹیمِز مُون لینڈنگ مِشن بھیجے گا، اب یہ معاملہ بہت دور دکھائی دے رہا ہے۔
امریکا کے ماہرین چاند پر ایک مستقل بیس بنانے کی بات کرتے رہے ہیں تاکہ وہاں آباد ہونے کے بعد آگے جانے کی تیاری کی جاسکے مگر اب ایسا لگتا ہے کہ اس حوالے سے کچھ زیادہ ہی سوچ لیا گیا تھا اور تیاریاں ہو نہیں پار ہیں۔
ناسا کے ایڈمنسٹریٹر بل نیلسن نے آرٹیمِز پروگرام میں بعض وجوہ کے باعث تاخیر کی بات کی ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ شاید مُون مِشن کی ڈیٹ لائن کافی آگے لے جانی پڑے۔
امریکا نے آخری بار چاند پر اپنے باشندوں کو 1972 میں اُتارا تھا، ان 52 برسوں میں کوئی بھی امریکی حکومت اس قابل نہیں ہوسکی کہ چاند پر دوبارہ کوئی مشن بھیج سکے۔