نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- اسحاق ڈارکیخلاف اثاثہ جات ریفرنس پراحتساب عدالت میں سماعت
  • بریکنگ :- سابق صدرنیشنل بینک ملزم سعیداحمدکی بریت کی درخواست دائر
  • بریکنگ :- اسلام آباد:بریت کی درخواست پرنیب کونوٹس جاری،جواب طلب
  • بریکنگ :- اسلام آباد:نیب پراسیکیوٹرکوروناکےباعث پیش نہ ہوسکے
  • بریکنگ :- اسلام آباد:عدالت نےریفرنس پرسماعت 6 اکتوبرتک ملتوی کردی
Coronavirus Updates

مائیک اور ایئرپیس سے لیس الیکٹرانک فیس ماسک تیار

عجیب خبریں

سیئول:(روزنامہ دنیا) جنوبی کوریائی کمپنی نے مائیک اور ایئرپیس سے لیس جدید ترین الیکٹرانک فیس ماسک تیار کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی کورین کمپنی نے گزشتہ برس متعارف کروائے گئے ایئر پیوریفائنگ ماسک میں مزید جدت لاتے ہوئے اس میں مائیک اور ایئرپیس کا اضافہ کر دیا ہے ، جسے آئندہ ماہ اگست میں تھائی لینڈ میں مقامی ریگولیٹرز کی منظوری کے بعد متعارف کروایا جائے گا۔

فیس ماسک کے نئے ورژن میں ایک چھوٹی اور ہلکی موٹر نصب کی گئی ہے ، اس کے ساتھ ساتھ ماسک میں مائیکروفونز اور سپیکرز بھی نصب ہیں جو ماسک پہننے والے فرد کی آواز کو ایمپلیفائی کریں گے ۔اس مقصد کیلئے فیس ماسک میں وائس آن ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے ، ماسک میں نصب سپیکر کے ذریعے یہ ٹیکنالوجی خود کار طریقے سے فرد کی آواز کو پہچان لیتی ہے اور اسے ایمپلیفائی کرتی ہے ۔ کمپنی کا نیا پیوری کیئر ماسک 94 گرام وزنی ہے ۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں