10 سالہ بچے نے دسویں جماعت کا امتحان پاس کرلیا

عجیب خبریں

لکھنؤ:(روزنامہ دنیا) بھارتی ریاست اترپردیش میں 10 سالہ بچے نے دسویں جماعت کا امتحان پاس کرکے سب کو حیران کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اترپردیش کے شہر لکھنؤ میں ایک انوکھے واقعے میں سیکنڈری بورڈ نے 10 سالہ بچے کو دسویں جماعت کے امتحان میں بیٹھنے کی خصوصی اجازت دی تھی۔10 سالہ طالب علم ادتیہ کرشنا نے بھی اپنے اساتذہ کو مایوس نہیں کیا اور دسویں کے امتحان میں 79 فیصد نمبر حاصل کرکے بورڈ کا فیصلہ درست ثابت کردیا۔بھارت میں دسویں جماعت میں شرکت کیلئے عمر 14 سال سے کم نہیں ہونا چاہئے تاہم تعلیمی بورڈز باصلاحیت اور ذہین بچوں کیلئے عمر کی حد میں کمی کرنے کا اختیار ہے ۔

اس سے قبل ایک پانچ سالہ طالبہ کو بھی نویں جماعت کے لیے انرول کیا گیا تھا۔ اس بچی نے 2007 میں میٹرک پاس کیا تھا جو یہ امتحان پاس کرنے والی اب تک کی سب سے کم عمر طالب علم ہے ۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں