نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- کراچی:شہرکےمختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشن
  • بریکنگ :- کراچی:ضلع ویسٹ سے2منشیات فروش گرفتار،ایس ایس پی سہائی عزیز
  • بریکنگ :- ملزموں کی سعید اورفیاض کےنام سے شناخت،ایس ایس پی سہائی عزیز
  • بریکنگ :- ضلع ویسٹ سےپولیس نے 45 مشتبہ افرادکوحراست میں لیا،ایس ایس پی
  • بریکنگ :- کٹی پہاڑی 3اورخمیسوگوٹھ سےایک منشیات فروش گرفتار،ایس ایس پی سینٹرل
  • بریکنگ :- ملزموں سے6کلوچرس،ہیروئن اوردیگرمنشیات برآمد،ایس ایس پی
  • بریکنگ :- متعددمشتبہ افرادکوحراست میں لےکرچھان بین کی جارہی ہے،ملک مرتضیٰ
  • بریکنگ :- کراچی:سچل میں 60افرادکی بائیومیٹرک تصدیق،12افرادگرفتار،پولیس
  • بریکنگ :- کراچی:گرفتارافرادمیں 2سے گٹکابرآمد،پولیس
  • بریکنگ :- کراچی:کورنگی سےمنشیات فروشوں سمیت 7ملزم گرفتار،ایس ایس پی
Coronavirus Updates

سعودیہ میں غار سے انسانوں، جانوروں کی ہڈیاں دریافت

عجیب خبریں

ریاض:(روزنامہ دنیا) سعودی عرب کے شمال مغربی علاقے میں واقع ایک غار سے انسانوں اور جانوروں کی ہزاروں ہڈیاں دریافت ہوئی ہیں،دریافت شدہ باقیات میں گھوڑوں، اونٹ، چوہوں اور انسانوں کی ہڈیاں بھی شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہڈیاں اُم جرسان میں واقع ڈیڑھ کلومیٹر طویل سرنگ سے دریافت ہوئی ہیں، ہڈیوں کو غار میں بڑی خوب صورتی سے محفوظ کیا گیا تھا۔ سائنسدان سٹیوی سٹیورٹ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ باقیات، ہڈیوں کی اقسام،ان کے تعدد اور مقامات کے مطالعے کی بنیاد پریہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ ہڈیوں کو گوشت خور دھاری دار لگڑبھگے گزشتہ 7 ہزار سال کے دوران جمع کرتے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لگربھگوں کو ہڈیوں کو جمع کرنے کا شوقین ہوتا ہے ،وہ انھیں دوردراز جگہوں سے لاکرغاروں میں جمع کرتا رہتا ہے تاکہ انھیں بعد میں استعمال میں لاسکے اور نوعمرلگڑبھگوں کو خوراک کے طور پر دے سکے یا انھیں ذخیرہ کرسکے ۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں